حیدر آ باد 22 جنو ری ( پر یس نو ٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الآخر 1436ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ مطلع ابر آلود تھا ، شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے عدم رویت کی اطلاع ملی۔ رائچور، بسوا کلیان، ورنگل، تانڈور، ناندیڑ، اورنگ آباد سے بھی چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں۔گوا، الہ آباد، کانپور، بھوپال، بنگلور اور چنائی میں
بھی چاند نظر نہیں آیا البتہ خانقاہی مجیبیہ پھلواری شریف، امارت شرعیہ بہار کے علاوہ گجرات اور ممبئی سے چاند نظر آنے کی اطلاع پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 22جنوری 2015 بروز جمعرات یکم ربیع الآخر 1436ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری، حضرت سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی -